لاہور،لیگی درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں ، اعجازاحمد چوہدری

احسن اقبال اعلی عدلیہ اور معزز ججز پر تنقید کر کے نواز شریف کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، سینئر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف

بدھ 25 اپریل 2018 21:18

لاہور،لیگی درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں ، اعجازاحمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ لیگی درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں ، احسن اقبال اعلی عدلیہ اور معزز ججز پر تنقید کر کے نواز شریف کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، اقامہ حولڈر وزیر داخلہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گربیان میں جھانکیں ، احسن اقبال بھی نواز شریف ، مریم نواز اور نہال ہاشمی کی راہ پر چل پڑے ہیں، نواز شریف ،مریم نواز اور احسن اقبال کے بیانات کا عدلیہ کو فوری نوٹس لیناچاہیے ۔

وہ گزشتہ روز این اے 133کے حلقہ پی پی 165کچا جیل روڑپر مقامی شادی ہال میںکمبوہ برادری کی جانب سے اپنے اعز از میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جیسے جیسے نواز شریف کے جیل میں جا نے کا وقت قریب آرہاہے ویسے ویسے لیگی درباریوں کی چیخیںتیز ی سے نکل رہی ہیں ،کرپٹ مافیا کا عبرت ناک آنجام بہت قریب ہے ، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ملکی وسائل لوٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصو ل کی جائے ، پاکستان کا عام آدمی ، غریب ، کسان سب رُ ل کررہ گے ہیں جبکہ ملک پر قابض چندخاندانوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اپنی اولادوں کو بیرون ملک کاروبار کرکے دئیے اور جائیدایں بنائی ، شریف خاندان نے اپنے دور اقتدار میں لوٹ مارکے سواکوئی دوسرا کام نہیں کیا ۔

اس موقع پر حافظ عنائیت اللہ ، ذولفقار کمبوہ ایڈوکیٹ ، اشتیاق ملک ، مہر نعیم اللہ تاج سمیت کمبوہ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں