ریسکیو 1122 کی کوئیک رسپانس ریسکیو کی تربیت ہر شہری کو لینی چاہئے، سویڈش سفیر

بدھ 25 اپریل 2018 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان میں متعین سویڈیش سفیر اینگلڈ جوبانسن نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کی کوئیک رسپانس ریسکیو کی تربیت ہر شہری کو لینی چاہئے اور خصوصی طور پر ایمرجنسی کے موقع پر فوری طبی امداد کی فراہمی کی ٹریننگ شہریوں کیلئے فعال ثابت ہوگی گزشتہ روز ریسکیو 1122 ٹریننگ ہیڈ کوارٹرکے دورہ کے موقع پر ٹریننگ لینے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار انسانی جانوں کو ریسکیو کر کے ایک بہت بڑی نیکی کما رہے ہیں اس موقع پر ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ وہ ریسکیو اہلکاروں کو بین الاقوامی سطح پر عزت فراہم کرینگے اس موقع پر مہمان سفیر نے ریسکیو افسران سے خود بھی ٹریننگ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں