انتظار کریں گے کہ اپوزیشن نگران وزیراعظم کا نام دے اگر وہ اچھا نام دیں گے تو ہم اس کو قبول کر لیں گے، رانا ثناء اللہ

بدھ 25 اپریل 2018 19:00

انتظار کریں گے کہ اپوزیشن نگران وزیراعظم کا نام دے اگر وہ اچھا نام دیں گے تو ہم اس کو قبول کر لیں گے، رانا ثناء اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انتظار کریں گے کہ اپوزیشن نگران وزیراعظم کا نام دے اگر وہ اچھا نام دیں گے تو ہم اس کو قبول کر لیں گے، گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پتہ ہے کہ عمران خان ہمارے دیے گئے نام پر اتفاق نہیں کریں گے لیکن ہم اپنی رواداری برقرار رکھیں گے اور انتظار کریں گے کہ اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیراعظم کیلئے نام سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ اگر اچھا نام سامنے آیا تو ہماری پارٹی اس کو قبول کرے گی اور ہماری کوشش ہو گی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا کر لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں