پی ٹی آئی کی خواتین رہنمائوں کا تاجروں ،عوام کولاہور کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے گلبرگ کا دورہ

تجارتی مراکز میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے ،خواتین رہنمائوں اور کارکنوںنے قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے

بدھ 25 اپریل 2018 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں نے تاجروں اور عوام کو29اپریل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے گلبرگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر خواتین رہنمائوں اور کارکنوںنے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ ، ڈاکٹر سیمی بخاری ،رکن پنجاب اسمبلی سعد یہ سہیل رانا، روبینہ عزیز، فرحت منظور، روبینہ طارق سمیت دیگر نے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ گلبرگ میں برکت مارکیٹ ،لبرٹی مارکیٹ، منی مارکیٹ سمیت دیگرمقامات کا دورہ کر کے تاجروں اور خریداری کیلئے والوں کو 29اپریل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔

دکانداروں اور شہریوں نے خواتین رہنمائوں کو مینار پاکستان پر منعقدہ جلسے میں شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ 29اپریل کو نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی ۔ جلسے کے اعلان سے ہی سیاسی مخالفین کی صفوں پر ہلچل مچی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ وہ وقت آئے گا جب عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں