مینار پاکستان کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا جس میں عمران خان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ‘غلام محی الدین دیوان

عمران خان نے ہمیشہ کشمیروں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ، عمران خان ہی ملک کا وہ واحد حقیقی لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے

بدھ 25 اپریل 2018 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و ممبر قانون سازاسمبلی غلام محی الد ین دیوان نے کہاہے کہ 29اپریل مینار پاکستان کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا جس میں عمران خان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، جلسے کے لیے تیاریا ںزور و شور سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مینار پاکستان جلسے میں لاہور میں بسنے والی کشمیری برادری ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرے گی ۔

عمران خان نے ہمیشہ کشمیروں کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ، عمران خان ہی ملک کا وہ واحد حقیقی لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ۔عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں لٹیرے عدالتوں اور قوم کے سامنے جوابدہ ہوئے ہیں،چور جتنا بھی شور مچالیں، سزائوں سے نہیں بچ سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں