سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پنجاب باکسنگ چمپئن شپ کے انعقاد کیلئے 6کمیٹیاں تشکیل دیدیں

آرگنائزنگ /فنانس ، ایونٹ کنڈکٹنگ ،اکاموڈیشن، رنگ،ٹیکنیکل اور جیوری آف اپیل کی کمیٹیاں شامل ،بہترین انتظامات کرنیکی ہدایت پنجاب باکسنگ چمپئن شپ نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین موقع ، تمام نوجوان باکسرز کو برابر کے مواقع فراہم کررہے ہیں ‘ محمد عامر جان

بدھ 25 اپریل 2018 17:46

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پنجاب باکسنگ چمپئن شپ کے انعقاد کیلئے 6کمیٹیاں تشکیل دیدیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے 12سے 15مئی تک منعقد ہونیوالی پنجاب باکسنگ چمپئن شپ کے انعقاد کے لئے 6کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں، کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چمپئن شپ کے لئے انعقاد کے بہترین انتظامات کریں اور کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ پنجاب باکسنگ چمپئن شپ نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین موقع ہے، تمام نوجوان باکسرز کو برابر کے مواقع فراہم کررہے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور اپنی صلاحیتیں منوائیں، انہوں نے تمام ضلعی سپورٹس افسران کو ہدایت کی باکسنگ چمپئن شپ کی بھرپور تشہیر کی جائے تاکہ نوجوان باکسرز رجسٹریشن کرائیں اور چمپئن شپ میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

(جاری ہے)

پنجاب باکسنگ چمپئن شپ کے لئے جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ان کے مطابق آرگنائزنگ /فنانس کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان ہوں گے جبکہ ارکان میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد طارق مقصود وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ظہور احمد،آر اینڈ ڈی آفیسر ڈاکٹر نعمان سعید ، چیف سکیورٹی آفیسر سپورٹس بورڈ پنجاب کرنل شبیر، فنانشنل ایڈوائزر، پی آر او عبدالرئوف شامل ہیں ، ایونٹ کنڈکٹنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق مقصود وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ رئیس الرحمان، انٹر نیشنل ریفری ارشد قریشی، سیکرٹری پی بی اے شرجیل ضیاء بٹ ارکان ہونگے،اس کے علاوہ اکاموڈیشن کمیٹی ،رنگ کمیٹی ، ٹیکنیکل کمیٹی،جیوری آف اپیل کی کمیٹیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں