ٹیکس دہندگان کو آن لائن ٹیکس ادائیگی کے سسٹم سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ‘ملک طاہر جاوید

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ٹیکس دہندگان کو آن لائن ٹیکس ادائیگی کے سسٹم سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ اس سے ان کے قیمتی وقت اور سرمائے دونوں کی بچت ہوگی، اس سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے لئے انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس، کسٹم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز وغیرہ کی ادائیگی بغیر کسی بینک یا متعلقہ دفاتر جائے بغیرکرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، ایڈیشنل چیف مینیجر ،سٹیٹ بینک آف پاکستان عنصر افتخار بٹ، ایڈیشنل کولیکٹر کسٹمز راشد مُنیر، فوزیہ اسلم و دیگر ماہرین نے لاہور چیمبر میں "آن لائن کولیکشن آف گورنمنٹ ٹیکسز اینڈ ڈیوٹیز" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ماہرین کے مطابق بزنس کمیونٹی کو اس سسٹم سے پورا پورا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کو آن لائن ادا کرنے چاہیے ، حکومت اور نجی شعبہ دونوں کو اس سسٹم کی کامیابی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ آن لائن سسٹم کی کامیابی سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس اکٹھا کرنے والوں کے مابین دوستانہ تعلقات قائم ہوں گے ساتھ ہی کاروباری آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق کاروباری آسانیوں اور ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی انتہائی تشویشناک ہے۔

ٹیکس ادائیگی میں آسانیوں سے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھے گی اور پاکستان کی بین لاقوامی درجہ بندی بہتر ہوگی جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی کے لیے آن لائن سسٹم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دیرینہ مطالبہ تھاجسے تسلیم کرکے درست سمت میں قدم اٹھایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں