ایف ایف سی کی جانب سے سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لیمیٹڈ ( ایف ایف سی) کی جانب سے سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ ایف ایف سی کی جانب سے پہلی سہ ماہی میں تمام مصنوعات پر 21.67 ارب روپے کے ریوینیو کے ذریعے نیا بین مارک سیٹ کر دیا ہے۔ سال 2018 ء کی پیلہ سہ ماہی میں کمپنی کی جانب سے 573 ہزار ٹن سونا یوریا کھاد فروخت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈیویڈنڈ انکم 349 ملین روپے رہی۔ خالص منافع کی مد میں کمپنی کو 2.265 ارب روپے حاصل ہوئے جس کے حساب سے فی شیئر آمدن 1.78 روپے رہی۔ ایف ایف سی کی جانب سے پہلی سہ ماہی کے لیے ڈیویڈنڈ 1.75روپے اعلان کیا گیا ہے ۔ مارکیٹ کے نا سازگار ماحول اور ابتر معاشی صورتحال کے باوجود ایف ایف سی کی مینجمنٹ کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اخراجات کو کم کرتے ہوئے منافع بڑھا یا جا سکے تا کہ شئیر ہولڈرز کو فائدہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں