صوبائی وزیرانسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کی کوئٹہ میں چیک پوسٹ پردھماکے کی شدید مذمت

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے چیک پوسٹ،کوئٹہ میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک مذمتی بیان میں شہید ہونیوالوں اور ان کے اہلیخانہ کے لئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی حرکتوں میں ملوث لوگوں کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہوتا بلکہ یہ تو انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت بہت سے دشمن عناصر اندرونی اور بیرونی طور پر پاکستان کی ساکھ اور اسکی سا لمیت کو نقصان پہنچا نے کی گھنائونی سازشوں میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنی سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورے پاکستان کی عوام چاہے وہ کسی بھی عقیدے سے وابستہ ہوں وہ کوئٹہ کے المناک سانحہ میںشہید ہونیوالوں اور ان کے اہلیخانہ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پوری قوم کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں