ڈی جی پی آر کے 19معطل ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری ،تین روز میں جواب طلب
دو دن سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ، آج ڈیوٹی پر نہ آئے تو نوکری سے نکال دیا جائے گا ‘ترجمان دفتر کے سٹاف کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر دی گئی ، غنڈہ یونین سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،ہڑتال عملی طور پر غیر موئثر ہو گئی پنجاب حکومت نے سرکاری امور کی بلاتعطل انجام دہی کیلئے ڈی جی پی آر کو متبادل سٹاف فراہم کر دیا ۔ نجی ٹرانسپورٹ کی خدمات حاصل یونین صدر کرپشن، فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل ہو چکا ، مذاکرات کیلئے نااہل شخص کسی ملازم کو کیا بحال کرائے گا اکثر ہڑتالی ملازمین نے معافی کیلئے انتظامیہ کو درخواستیں دے دیں،آئندہ مظاہروں میں حصہ نہ لینے کی یقین دہانی ‘ترجمان
منگل 24 اپریل 2018 21:57
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا مس کنڈکٹ ، سرکاری املاک کی توڑپھوڑ، کارسرکارامیں مداخت، ہنگامہ آرائی ، غنڈہ گردی، افسران خصوصی طور لیڈی افسران سے بدتمیزی اورانہیں حراساں کرنے اورملازمین کواستعال دلاکر افسران اور سرکاری گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچنے کے الزامات کے تحت جن اہلکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں واصف حمید اسسٹنٹ، محمد تصور سینئر کلرک، عاطف اسلم سینئر کلرک، مشتاق علی سٹینوگرافر، شوکت علی وٹو، خالد فیروز آپریٹر، مجیب اسلم آپریٹر،محمد عباس آپریٹر، عبدالمجید آپریٹر، مرزا صغیر احمد ٹیلیکس آپریٹر، محمد ریاض جونیئر کلرک، ارشادرشید نائب قاصد،عمر خان نائب قاصد، وسیم اختر ڈرائیور،شہریار بشیر کمپوزر، علی رضا ڈاک رنر،محمد دلاور چوکیدار، احسن اقبال ہیلپرشامل ہیںجبکہ انہی الزامات کے تحت جرارعباس ڈارک روم اٹینڈنٹ، حمزہ باجوہ ڈرائیورکو نوکری سے نکال دیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ دفتر کے سٹاف کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر دی گئی ہے اور انہیں غنڈہ یونین سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اعلی حکام کے فوری اقدامات سے غنڈہ یونین کی سرپرستی میں ہونے والی ہڑتال عملی طور پر غیر موئثر ہو گئی ہے۔ سرکاری مصروفیات کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اورملازمین کی اکثریت نے ہڑتالی ٹولے سے لاتعلقی اختیار کر کے دفتری امور سنبھال لیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری امور کی بلاتعطل انجام دہی کیلئے ڈی جی پی آر کو متبادل سٹاف فراہم کر دیا ہے ۔ ترجمان نے متنبہ کیا کہ ہڑتالی عناصر نوکریاں بچانے کیلئے احتجاج ختم کر کے کل تک واپس دفتر آجائیںورنہ حتمی کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں ۔غنڈہ گردی اور ہنگامہ آرائی سے حکومتی ادارے پر دبائو نہیں ڈالا جا سکتا۔جن ملازمین کی نظر میں لیڈی افسران کی کوئی عزت نہیں اور وہ ان سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں ایسے عناصر کو سرکاری نوکری کا کوئی حق نہیں۔ ترجمان محکمہ تعلقات عامہ نے واضح کیا کہ یونین صدر خود معطل اور کرپشن، فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہے ۔ایسا شخص جو خود مزاکرات کرنے کا اہل نہ ہووہ بھلا کسی ملازم کو کیا بحال کرائے گالاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت