علامہ اقبال ؒ کے فکر کا خلاصہ حرکت ،ْ عمل ،ْ جہد مسلسل اور دل کے اندر چراغ آرزو کو روشن رکھنا ہے‘عرفان صدیقی

اگر ہم اقبال ؒ سے کٹتے ہیں تو تہذیب ،ْ تاریخ ،ْ روایات اور ان صفات سے کٹ جاتے ہیں جو ایک مسلمان اور بیدار قوم کے اندر ہونی چاہئیں‘وزیراعظم کے مشیر کا تقریب سے خطاب

منگل 24 اپریل 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہاہے کہ علامہ محمد اقبالؒ ہمارا ماضی ،ْ حال اور مستقبل ہیں ،ْ اور اگر ہم اقبال ؒ سے کٹتے ہیں تو تہذیب ،ْ تاریخ ،ْ روایات اور ان صفات سے کٹ جاتے ہیں جو ایک مسلمان اور بیدار قوم کے اندر ہونی چاہئیں ،ْ اگر ہم فکر اقبال ؒ سے کٹتے رہیں گے تو نہ صرف زوال کا شکار ہونگے بلکہ دوسروں کے نظریات ہم پر مسلط ہوتے رہیں گے ،ْ ہمیں تمام مسائل کے حل کیلئے اقبال کے فکر کی طرف لوٹنا پڑے گا۔

وہ منگل کے روز ایوان اقبال لاہور میں اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ’’انسانیت کو درپیش چیلنجز اور فکر اقبالؒ‘‘ کے عنوان سے دو روزہ قومی اقبال کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ،ْ منیب اقبال ،ْ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی ،ْ وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئر عامر حسن سمیت ملکی و غیر ملکی دانشوروں نے بھی شرکت کی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ ایک ایسا سمندر ہیں جس کی تہہ تک جانا مشکل ہے۔ وہ ایسی ہمہ جہت ،ْ ہمہ فکر شخصیت ہیں جو خوش بختی سے پاکستان کے حصے میں آئی لیکن اس کا فیض ساری دنیا تک پہنچا ،ْ دنیا کے جس خطے میں بھی چلے جائیں تو علامہ اقبال ؒ کو نہ صرف جانا جاتا ہے بلکہ انہیں مانا بھی جاتا ہے اور ان کی فکر ،ْ شاعری ،ْ فلسفے اور رفعت افکار سے بھی ہر کوئی آشنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کے فکر کا خلاصہ حرکت ،ْ عمل ،ْ جہد مسلسل اور دل کے اندر چراغ آرزو کو روشن رکھنا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کا پیغام مایوسی ،ْ ناامیدی سے دور کرتا ہے ،ْ بدقسمتی سے ہمیں اس ماحول میں مایوسی ،ْ ناامیدی ،ْ ناکامی کا درس ملتا ہے اور اس لئے ماحول کا تاثر دیا جاتا ہے جس میں زندگی کا کوئی شائبہ تک نہیں ہو تا اور اسی ماحول کی طرف ہم اپنے نونہالوں کو دھکیل رہے ہیں ،ْ ایسے ماحول سے نکلنے کیلئے ہمیں فکر اقبال ؒ کی طرف پلٹنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز مختلف سیشنز منعقد کئے گئے جس میں ملکی و غیر ملکی مندوبین نے مقالہ جات پیش کئے اور کلام اقبال ؒ پڑھا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں