صوبائی و زیر خلیل طا ہرسند ھو کی عاصمہ یعقوب کی رہائش گاہ آمد، پنجاب حکومت کی جانب سی5 لاکھ روپے کی امداد کے ساتھ مقدمہ کیلئے قانونی ٹیم کی مفت فراہمی کا اعلان

منگل 24 اپریل 2018 21:20

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی و زیر برا ئے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طا ہرسند ھو نے سیالکوٹ میں عاصمہ یعقوب نامی لڑکی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جو 17اپریل کو تیزاب گردی کا نشانہ بنی اور بالآخر 22اپریل کو اپنی زندگی کی بازی ہار گئی۔صوبائی وزیر نے ایم پی اے ذوالفقار غوری، ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ اور مقامی پولیس حکام کے ہمراہ عاصمہ یعقوب کے والد یعقوب مسیح سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب حکومت کی جانب سی5 لاکھ روپے کی امداد کے ساتھ مقدمہ کیلئے قانونی ٹیم کی مفت فراہمی کا اعلان کیا۔

عاصمہ کے والد یعقوب مسیح نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ وہ میونسل کارپوریشن میں ایک سینٹری ورکر کی نوکری کرتا ہے اور اس کی11بچے ہیں جبکہ اس کی24سالہ بیٹی عاصمہ یعقوب کسی کے گھر کام کرتی تھی ۔

(جاری ہے)

رضوان گجر نامی شخص نے اسکا رشتہ مانگا اور انکار پر عاصمہ پر تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا،عاصمہ کو فوری نزدیکی ہسپتال لایا گیا،جسم کا 90فیصد حصہ جھلس جانے اور سیالکوٹ میں برن یونٹ کی دستیابی نہ ہونے کے باعث میو ہسپتال ،لاہور منتقل کیا گیا ۔

جہاں وہ 22اپریل کو اپنی زندگی کی بازی ہار گئی ۔یعقوب مسیح نے صوبائی وزیر کو مزید بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر میں تیزاب پھینکے جانے کی جگہ آگ لگانے کا واقعہ درج کرلیا ہے اور ہمیں ڈر ہے کہ ملزم چونکہ با اثر ہے اسلئے ہمیں انصاف نہیں مل سکے گا۔ پولیس حکام نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرکے ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے اورکل انسداد دہشتگردی کورٹ گوجرانوالہ میں ملزم کو پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور اقتدار میں اقلیتوں کیلئے بے شمار اقدامات کیئے گئے ہیں اور ہر سطح پر خواتین کے ساتھ بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔عاصمہ کو ہم واپس تو نہیں لا سکتے مگر عوام کے ساتھ ملکر مزید کسی عاصمہ کو ایسی درندگی کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہو ں ،قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف کے تمام تر تقاضوں کو یقینی بنایا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں