ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہورمیں کارروائیاں

مضر صحت کیمیکلزا ور ٹیکسٹائل کلرز کے استعمال پر معروف بیویریجیز پروڈکشن یونٹ ،سوئیٹس پروڈکشن یونٹ سربمہر

منگل 24 اپریل 2018 21:20

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور اور گرد ونواح میںکاروائی کرتے ہوئے کو قوانین کی خلاف ورزی پر 2 پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیاگیا ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 56,000ہزار کے جرمانے عائد کئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔

تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہوئے برکی روڈ پر واقع بیوریجیز پروڈکشن یونٹ کو مضرِ صحت کیمیکل،کاسمیٹیکس کلرز اور غیر معیاری اجزاء سے جعلی مشروبات تیار کرنے ، صفائی کے ناقص انتظامات ،ریکارڈ کی عدم موجودگی اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدمدستیابی پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ زنگ آلود ہ مشنری ،استعمال شدہ بوتلیں ،کیمیکلز اور مضر صحت رنگ تلف کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اندرونِ ٹکسالی گیٹ کے نزدیک واقع چاند سوئٹس پروڈکشن یونٹ کوصفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ، کاسمیٹکس کلرز اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے مال روڈ پر گلشن ریسٹورنٹ ،ریگل چوک میں شاہد بریانی،گلبرگ میں نواز سنز ہوٹل ، شالیمار ٹائون میں سبحان مِلک شاپ، اور گلشن راوی میں گارڈیانیا میرج ہال کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر مجموعی طور پر55,000ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 40فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں