پاکستان آگاہی پروگرام، اساتذہ و طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظمؒکا مطالعاتی دورہ

منگل 24 اپریل 2018 19:42

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ خواجہ سعیدکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ماڈرن پبلک سکول کچا جیل روڈکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒکا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجالائن گڑھی شاہو، گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول لاہور کینٹ، گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول شاہراہ ایوان تجارت، المعراج سکول جاوید نگر، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کوٹ عبدالمالککا دورہ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد511 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں