پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی میں ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی سیمینار

منگل 24 اپریل 2018 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں اساتذہ ، ملازمین اور طلباء و طالبات میں ہیپاٹائٹس کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر فرح روف شکوری، ریسورس پرسن آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی سے ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ ، پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، مختلف دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ نے کہا کہ ہیپاٹاٹئس قابل علاج مرض ہے تاہم احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف اقسام کے ہیباٹائٹس اور ان سے بچاو،ْ کے لئے حفاظتی تدابیر پر تفصیلی بریفنگ دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں