لیسکو میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ‘چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ

منگل 24 اپریل 2018 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے مہم جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ لیسکو میں بجلی چوری بڑھ جانے سے لائن لاسز میں اعشاریہ 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ مارچ میں لیسکو کی ریکوری 100%رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری میں کمپنی کے پروگریسو لائن لاسز میں اعشاریہ 8فیصد کا اضافہ سامنے آیا تھا جو کہ اب مارچ میں اعشاریہ 5فیصد پر آگیا ہے جس کے مطابق لاسز میں 0.3%کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں ٹیکنیکل اور کمرشل لاسز کے نتائج کمپنی کے مجموعی لاسز کے اعداد وشمار میں شامل ہوتے ہیں اس لئے صرف یہ کہنا کہ لاسز کی وجہ بجلی چوری ہے سراسر بے بنیاد ہے۔ چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ لیسکو میں بجلی چوروں کے خلاف مہم منظم طریقے سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں