لاہور میں پانچ روزہ پولیو مہم 7مئی سے شروع ہو گی

منگل 24 اپریل 2018 18:28

لاہور میں پانچ روزہ پولیو مہم 7مئی سے شروع ہو گی
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کی تمام یونین کونسلز میں 7مئی سے پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہو گی جوکہ11مئی تک جاری رہے گی، پولیو مہم میں حصّہ لینے والی ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائیں گی ،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور پولیو مہم میں4455ٹیمیں حصہ لیں گی ، ڈی سی نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے مناسب انتظامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں