اداروں میں شفافیت اور میرٹ کا بول بالا کر کے گڈگورننس کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں ‘ملک رفیق رجوانہ
حکومت کی تمام تر پالیسیوں کا محور صرف اور صرف عوام ہیں ،پالیسیوں کوکامیاب بنانے کے لیے سب سے زیادہ ذمہ داری سول افسران پر عائد ہوتی ہے جو عام آدمی کو ریلیف فراہم کر کے گڈگورننس کے حکومتی اہداف کو پوراکر سکتے ہیں ‘گورنر پنجاب
منگل 24 اپریل 2018 18:16
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ اداروں میں شفافیت اور میرٹ کا بول بالا کر کے گڈگورننس کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں اور سول سرونٹس اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران صرف اور صرف میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں - انہو ںنے کہا کہ عوام کا اصل مسئلہ ان کے مسائل ہیں ، ان کی تکالیف کا ازالہ کر کے ہم اداروں میں کارکردگی کے حوالے سے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور دین و دنیا دونوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں-انہو ںنے کہا کہ سول افسران حکومت کی طرف سے پالیسی ساز ی کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور زمینی حقائق کے مطابق ایسی پالیسیاں مرتب کرنے میں حکومت کی معاونت کریں جس سے زیادہ سے زیادہ عوام کے مسائل حل ہوں ۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور ان کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر اس اقدام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جس سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی قابلیت میں اضافہ ہو۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ سول افسران کا حالیہ کورس ان کے لیے مفید ثابت ہو گا اور وہ اپنی ذمہ داریاں پہلے سے بہتر طریقے سے ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر دیں گے۔گورنرنے کہا کہ سول افسران کے لیے اس طر ح کے کورسز سے انہیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنیکا موقع ملتا ہے ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے سول افسران کے سوالات کے جواب بھی دیے۔جنوبی پنجاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ2013 ء کے مقابلے میں2018 کا جنوبی پنجاب بہت بہترہے جہاں تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر پر بھرپور توجہ دی گئی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت گڈگورننس کو یقینی بنانے کے لیے ہر وہ اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو ۔انہو ںنے کہا کہ آج جنوبی پنجاب کے ہر شہر میں نئے تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہاں کے طلباء کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں ۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ نے گورنر پنجاب کو23 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔دریں اثناء، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف مذہبی رہنما و سربراہ مجلس اصرار اسلام سید عطا اللہ شاہ بخاری کے بیٹے سید عطاء المومن شاہ بخاری کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے ۔۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا