پاکستان کو زیادہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر فری ٹریڈ ایگریمنٹس کرنے چاہئیں جو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دیں‘طاہر جاوید

برآمدات کیلئے کچھ ممالک پر انحصار، غیر ضروری درآمدات ،پاکستانی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش کا فقدان تجارتی خسارے کی بڑی وجوہات ہیں ‘صدر لاہو رچیمبر

منگل 24 اپریل 2018 18:06

پاکستان کو زیادہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر فری ٹریڈ ایگریمنٹس کرنے چاہئیں جو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دیں‘طاہر جاوید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کی ستاون برآمدی اشیاء کو ٹیرف کی چھوٹ دینے سے باہمی تجارت اور پاکستان کی چین کو برآمدات بڑھیں گی ۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ تجارت میں بھاری خسارے کا سامنا ہے، پاکستانی ستاون برآمدی اشیاء پر ٹیرف ختم ہونے سے تجارت میں توازن آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر ایسے فری ٹریڈ ایگریمنٹس کرنے چاہئیں جو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توقع سے کم برآمدات اور پھیلتا تجارتی خسارہ تشویشناک معاشی مسائل ہیں جن پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے لیے کچھ ممالک پر انحصار، غیر ضروری درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کا فقدان تجارتی خسارے کی بڑی وجوہات ہیں ، ان مسائل پر قابو پانا ہوگا۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ پاکستان میں پیداواری لاگت پر کمی پانے کے ساتھ حکومت کو عالمی منڈی میں خاطر خواہ جگہ حاصل کرنے کے لیے طویل المدت اور قلیل المدت دونوں طرح کی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں