پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کو 4مئی کو طلب کرلیا

ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا

منگل 24 اپریل 2018 18:06

پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کو 4مئی کو طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کو طلب کرلیا۔ 3رکنی ٹربیونل نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور انگلینڈ میں مقیم اوپنر کو 4 مئی کو این سی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔بورڈ کا موقف ہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید نے فکسنگ سے متعلق 2شقوں کی 2بار خلاف ورزی کی، تین رکنی ٹربیونل کی قیادت جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کر رہے ہیں، عاقب جاوید اور شاہ زیب مسعود ممبران میں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں