ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیت کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی

منگل 24 اپریل 2018 18:06

ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیت کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

کرکٹ کی خاتون مداح فرزانہ کوثر کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان کے آئین کے تحت کوئی شخص 60سال عمر ہونے کے بعد کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکتا جبکہ نجم سیٹھی 2016ء میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن لڑنے کے اہل بھی نہیں تھے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پی سی بی عہدیداران کی تقرری وفاقی حکومت نہیں کرتی، بورڈ کے آئین میں عمر کی کوئی قید نہیں رکھی گئی جبکہ نجم سیٹھی پر 2016ء میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن لڑنے کے لئے کوئی پابندی نہیں تھی۔ فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پی سی بی کے خلاف پٹیشن کے لئے صرف کرکٹ مداح ہونا کافی نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں