سکھ یاتری امرجیت سنگھ کو بھارت ڈی پورٹ کردیاگیا

منگل 24 اپریل 2018 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد لاپتہ ہوجانے والے بھارتی سکھ یاتری امرجیت سنگھ کو شیخوپورہ میں اس کے فیس بک دوست کے گھر سے تحویل میں لینے کے بعد بھارت ڈی پورٹ کردیاگیا۔بھارتی شہر امرتسرکے محلہ نرنجن پورہ کا رہائشی 24سالہ امرجیت سنگھ 12اپریل کو خصوصی ٹرین کے ذریعے دیگر یاتریوں کے وفد کے ہمراہ واہگہ پہنچا تھا اور اسی رات حسن ابدال چلا گیا تھا، جہاں سے 15اپریل کو وہ ننکانہ صاحب گیا اور اس کے بعد لاپتہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

امرجیت سنگھ کی فیس بک پر شیخوپورہ کے شہری عامر رزاق سے دوستی تھی، یہی وجہ تھی کہ بیساکھی تہوار میں شرکت کے بعد وہ ننکانہ صاحب سے اپنے دوست سے ملنے شیخوپورہ چلا گیا تھا۔امرجیت سنگھ نے اپنے دوست عامر رزاق کو بتایا تھا کہ اس کے پاس 3ماہ کا ویزہ ہے۔امرجیت کی گمشدگی کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد شیخوپورہ کے رہائشی نوجوان عامر رزاق نے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ امرجیت سنگھ ان کے گھر پر ہے، جہاں سے سکھ یاتری کو تحویل میں لے لیا گیا۔محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق امرجیت سنگھ کو آج واہگہ کے راستے بھارت ڈی پورٹ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں