پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا اتوار کو سونامی پلس کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اتوار کو سونامی پلس کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لاہور جلسے کے دوران سونامی پلس کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی چئیرمین لاہور جلسے میں اہم اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ اب تک لوگوں نےسونامی دیکھا ہے لیکن اتوار کے جلسے میں لوگ سونامی پلس دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے مینارپاکستان لاہور میں 29 اپریل بروز اتوار کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں