نفسا نفسی کے دور میں لوگ اپنے بچوں کو مناسب وقت نہیں دے پا رہے نادیہ حسین

منگل 24 اپریل 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ اپنے بچوں کو مناسب وقت نہیں دے پا رہے اور اسی وجہ سے جرنیشن گیپ بڑھ رہا ہے ، ایک دوسرے کو مناسب وقت نہ دینے کی وجہ سے رشتے احساسات سے عاری ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج کل لوگوں کے پاس اپنے بچوں کے لئے وقت نہیں ،صبح سکول اور پھر ٹیوشن کے بعد انکی تفریح سرگرمیاں صرف اس وجہ سے ختم ہو جاتی ہیں کہ والدہ گھریلو امور اور والد دفتری یا کاروباری امور کی وجہ سے بچوں کو مناسب وقت نہیں دے پا رہے اور یہ چیز انتہائی نقصان دہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے لئے زندگی وقف کر دینی چاہیے کیونکہ مستقبل میں یہی ہمارا سرمایہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف اپنی زندگی کا ایک ٹائم ٹیبل مقرر کرنا ہو گا اور جب ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے تو زندگی کے بہت سارے مسائل خود بخود ختم ہوتے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے سے مجھے اپنی بھرپور ذمے داریوں کا احساس ہے اور جہاں تک بھی ہو سکے میں انکو ضرور تفریح فراہم کرتی ہوں۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں