اداکارہ میرا پر حملے کی دھمکی

منگل 24 اپریل 2018 15:30

اداکارہ میرا پر حملے کی دھمکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) آئے دنوں خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ میرا کو گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مختلف الزامات کے جواب میں ’منہ توڑنے‘ کی دھمکی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ رابی پیرازادہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں کافی غصے میں دکھائی دیں اور میرا کو مخاطب کرتے کہا کہ’ شور شرابہ‘ ناصرف ان کی فلم ہے بلکہ میرا کی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے باتیں سن رہی ہوں جو کہ میرا جی میرے بارے میں کررہی ہیں،اگر کوئی اچھے گھر کی لڑکی فیلڈ میں آنا چاہتی ہے تو ایسی باتیں نہ کریں ‘آپ جیسی خواتین ہی کی وجہ سے اچھے گھروں کی لڑکیاں اس فیلڈ میں نہیں آتیں۔رابی پیرزادہ نے اداکارہ میرا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ان کے بارے اس طرح کی باتیں کرنا بند نہ کیں تو وہ ان کا منہ توڑ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں