میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں بلکہ اس وقت بھی فلموں میں اداکاری کررہی ہوں‘فلم سٹار میرا

منگل 24 اپریل 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں بلکہ اس وقت بھی فلموں میں اداکاری کررہی ہوں میرے مخالفین میرے خلاف جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں اس سے ان کو کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتی بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں میری آنے والی فلمیں ہمیشہ کی طرح شائقین کو ضرور پسند آئیں گی میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں جب تک اداکاری کروں میرے کام کو اسی طرح پسند کیا جائے آنے والی فلموں میں کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں میں ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں