حکومت مدت پوری ہونے سے قبل فلور ملز مالکان کے ریفنڈز ادا کرے‘فلور ملز ایسوسی ایشن

مالی وسائل کی کمی کے باعث فلور ملز مالکان کو گندم کی نئی فصل کی خریداری میںشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘میاں ریاض،عاطف عبدالغفار

منگل 24 اپریل 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے سابق چیئرمین میاں ریاض ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر عاطف عبدالغفار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل فلور ملز مالکان کے ریفنڈز ادا کئے جائیں ،پچھلے دو سال سے فلور ملز مالکان گندم ایکسپورٹ کی مد میں پھنسے ہوئے ریفنڈز کے حصول کیلئے دہائی دے رہے ہیں جبکہ سال 2018 کی نئی گندم کی فصل کی خریداری بھی شروع ہو چکی ہے ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ میاں ریاض نے کہاکہ موجود حکومت کا ٹنور پورا ہونے میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں جبکہ تا حال افغانستان گندم اورآٹا ایکسپورٹ کرنے والے فلور ملز مالکان کو حکومتی یقین دہانی کے باجود ایکسپورٹ کی مد میں پھنسے ہوئے ریفنڈز میں سے ایک پائی بھی ادا نہیں کی گئی ،جس کی وجہ سے فلور ملز مالکان شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالی وسائل کی کمی کے باعث فلور ملز مالکان کو گندم کی نئی فصل کی خریداری میںشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی حکومت کے جانے سے پہلے پہلے فلور ملز مالکان کے گندم و آٹا ایکسپورٹ کی مد میں پھنسے ہوئے ریفنڈز ادا کئے جائیں تاکہ انہیں اچھے الفظوں میں یاد رکھا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں