پنجاب بھرمیں904ٹریفک حادثات میں7 افراد جاںبحق1027زخمی

منگل 24 اپریل 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی904مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں608افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں412افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 431ڈرائیوز،21کم عمرڈرائیورز475مسافراور121پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ212ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت225متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد86حادثات میں99متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ72حادثات میں73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1027متاثرین میں800مرد اور227خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں183فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور586افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ258زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں668موٹر سائیکلز،147آٹو رکشے،64موٹر کاریں،18مسافربسیں،42وین،29ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں