لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے فیملی کے بغیر سیر و تفریح کیلئے آنے والے افراد کے داخلے پر عائد پابندی ختم کردی

زو بچوں بڑوں کی یکساں پسندیدہ تفریح گاہ ہے اور مستقل طور پر ایسی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی‘ ڈائریکٹر حصن علی سکھیرا

منگل 24 اپریل 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے فیملی کے بغیر سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کے داخلے پر عائد پابندی ختم کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل فیملی کے بغیر سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی، چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق صرف ایک ہفتہ کے لیے کیا گیا تھا، تاہم زو بچوں بڑوں کی یکساں پسندیدہ تفریح گاہ ہے اور مستقل طور پر ایسی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی تھی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے بعد پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں