لاہور،محکمہ وائلڈلائف میں تعینات ہونے والے ویٹرنری افسران کالاہورچڑیا گھر میں ماہانہ تربیتی کورس مکمل

تربیتی کورس میں جانوروں کی خوارک دیکھ بھال، بیمار یوں سے بچائو کی احتیاطی تربیت اور ویٹرنری ریکارڈ کے متعلق عملی تربیت دی گئی،ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف

پیر 23 اپریل 2018 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیا ض نے کہا ہے کہ تربیتی عمل ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار اور استعدادکار میں اضافے کا باعث ہے ۔انہوں نے یہ بات لاہور چڑیا گھر میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کواٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈائریکٹر چڑیا گھر حسن علی سکھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عامر مسعود پراجیکٹ ڈائریکٹر میاں حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر تنویر احمد، ویٹرنر ی آفیسر لاہور چڑیا گھر ڈاکٹر رضوان خان، ڈاکٹر وردہ گِل کے علاوہ تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے ویٹرنری افسران ڈاکٹر محمد امجد ، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر مجاہد خالد، ڈاکٹر ارسلان رفیق، ڈاکٹر محمد اسحاق، ڈاکٹر محمد فیاض موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس ایک ماہ کے تربیتی کورس میں جانوروں کی خوارک دیکھ بھال، بیمار یوں سے بچائو کی احتیاطی تربیت اور ویٹرنری ریکارڈ کے متعلق عملی تربیت دی گئی ۔خالد عیاض خان نے کہا کہ ٹریننگ کورس ویٹرنری افسران کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو اپنے پارکوں کی حالت مقرر کردہ ایس او پی کے مطابق بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ کے ویٹرنری ڈاکٹروں کو ہمہ وقت رابطے میں رہنے اور سینئر ویٹرنری افسران کے تجربہ سے استفادہ کرنے کی ہدائت کی اور پارکوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس ضمن میں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں