لاہور ہائی کورٹ نے ترقی کے لیے لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال کے ملازمین کی درخواستیں فیصلے کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دیں

پیر 23 اپریل 2018 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے ترقی کے لیے لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال کے ملازمین کی درخواستیں فیصلے کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دیا ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات مطابق لاہور ہائیکورٹ جسٹس عائشہ اے ملک نے ریحان ضیمر اور دیگر 19 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین کمشنرز آفس میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کر رہے تھے حکومتی پالیسی کے تحت ملازمین کو ترقی نہیں کیا جا رہا ہے درخواست گزاروں کے وکیل نے نقطہ اٹھایاں کہ کئی بار کمشنر کو درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ قانون کے مطابق ملازمین کو ترقی دینے حکم دے عدالت نے درخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بجھواتے ہوئے نمٹا دی عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں