لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے والے 17 ملزمان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

عدالت نے 17 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے پولیس اور پراسیکیوشن کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 23 اپریل 2018 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے والے 17 ملزمان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔عدالت نے 17 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے پولیس اور پراسیکیوشن کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نیعدلیہ مخالف تقاریر کرنے والے 17 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے پراسکیوٹر عبدالروف وٹو نے عدالت کو بتایا کہ نامزد ملزمان نے 13 اپریل کو قصور کشمیر چوک پر، احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان نے احتجاج کے دوران عدلیہ مخالف اشتعال انگ?ز نعرے بازی کی اور ملزمان کیجانب سے اشتعال انگیز تقاریر بھی کی گئیں۔

(جاری ہے)

پراسکیوٹر عبدالروف وٹو نے مزید بتایا کہ ملزمان کیخلاف ویڈیو ثبوت موجود ہیں، انکے ویڈیو کمپرڑن کروانا باقی ہیاور 17 ملزمان کے فوٹو گرامٹیک ٹیسٹ کیلیے درخواست بھی دیدی ہیاور انسداددہشت گردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد دوبارا سے تفتیش کی ضرورت ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کیخلاف جو ویڈیوز ہیں وہ کہاں ہیں۔پراسکیوٹر عبدالروف وٹو نے بتایا کہ ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔

ملزمان کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان کیخلاف جو ایف آئی آر درج ہوئے اسکے مطابق سیون اے ٹی اے شامل نہین ہوسکتی اور ملزمان کے وکیل نے فوٹو گرامٹک درخواست کی مخالفت کردی اور عدالت میں موقف اختیار کیاکہ پولیس نے جن ملزمان کو گرفتار کیا انکا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ یہ ایک حساس نوعیت کا معاملہ ہے۔

پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے پتہ چل جائے گا کہ کون ملوث ہے اور کون نہیں عدالت ملزمان سے تفتیش کیلیے 15 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 17 ملزمان شکیل احمد، فارق حیات، صفدر علی ،لیاقت علی ،محمود مسیح، وسیم مسیح، اشفاق، نعیم مسیح، محمد عمران،جاوید، علی رضا، محمد احمد، منظور علی، محمد سردار ،طارق علی اور حمزہ سمیت 17ملزمان کا پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔19پریل کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے جن ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہوئی تھی مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات شامل ہونے کے بعد عدالت نے دس ملزمان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں