لاہور، (ن) لیگ کو اپنے اراکین پر شک ہے تو مجھ پر تنقید کی بجائے اپنی جماعت کا پوسٹ مارٹم کر یں،چوہدری محمدسرور

اور بتائے کہ انکا کون سا رکن اسمبلی کہاں بکا (ن) لیگ والوں کی کہانی ختم ہو چکی ہے، سینیٹر تحر یک انصاف

پیر 23 اپریل 2018 23:32

لاہور، (ن) لیگ کو اپنے اراکین پر شک ہے تو مجھ پر تنقید کی بجائے اپنی جماعت کا پوسٹ مارٹم کر یں،چوہدری محمدسرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) تحر یک انصاف کے سینیٹرچوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو اپنے اراکین پر شک ہے تو مجھ پر تنقید کی بجائے اپنی جماعت کا پوسٹ مارٹم کر یں اور بتائے کہ انکا کون سا رکن اسمبلی کہاں بکا (ن) لیگ والوں کی کہانی ختم ہو چکی ہے انکو میری سینٹ نشست پر کامیابی ہضم نہیں ہو رہی‘اصولوں اور نظر یے کی سیاست کر تاہوں پیسوں کی سیاست کرنیوالوں پر لعنت بجھتاہوں ‘29کو مینار پاکستان پر(ن) لیگ دیکھ لے گی قوم عمران خان کیساتھ ہیں۔

سوموار کے روز تحر یک انصاف کے سینیٹرچوہدری محمدسرور نے نوازشر یف کی جانب سے کی جانیوالی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست ختم ہو چکی ہے میں پیسہ دیکر ووٹ لینے کی بجائے ہرانے کو تر جیح دیتا میں نے ہمیشہ اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کی ہے مگر (ن) لیگ والے عام انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں مجھے صرف تحر یک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں اور آزاد اراکین اسمبلی نے ووٹ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون خود بار بار یہ کہہ چکے ہیں کہ پنجاب میں کہیں پیسے کی سیاست نہیں ہوئی اور (ن) لیگ کا کوئی رکن اسمبلی فروخت نہیں ہوا بلکہ چوہدری سرور نے کو بعض اراکین نے تعلقات کی وجہ سے ووٹ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو چاہیے کہ وہ شور مچا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی بجائے اپنی جماعت کا پوسٹ مارٹم کر یں اور بتائے کہ انکا کون سا رکن اسمبلی کہاں بکا ہے تاکہ تمام حقائق قوم کے سامنے آجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں