زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز کی تقریب 30 اپریل کو منعقد ہوگی

پیر 23 اپریل 2018 23:32

زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز کی تقریب 30 اپریل کو منعقد ہوگی
لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پشاور زلمی اور پی ٹی وی اسپورٹس کے مشترکہ تعاون سے پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایوارڈ شو ،زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز، کا انعقاد تیس اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔دنیائے سپورٹس کے بڑے سپر اسٹارز ڈیرن سیمی ،ویو رچرڈرز اور برائن لارا سمیت کئی غیر ملکی اسپورٹس سپر اسٹارز جلوہ گر ہوں گے، پاکستان کے اسپورٹس لیجنڈز کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائیگا. پاکستان میں اسپورٹس ایوارڈز کی بنیاد اور نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پاکستان کا سب سیبڑا اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس اور پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے قدم سے قدم ملاکر بڑے ایونٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس ایوارڈز شو ،زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز , Powered by PTVC کا انعقاد جلد ہوگا۔

(جاری ہے)

ایوارڈز میں پاکستان اور دنیا بھرکے اسپورٹس سپر اسٹارز کو انکی گرانقدر خدمات پر زلمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔دنیائے کرکٹ کے ساتھ ہاکی کے میگا سپر اسٹارز ان ایوارڈز میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔اپنی طرز کے ان منفرد اور باوقار ایوارڈزکا مقصد جہاں ایک طرف اسپورٹس لیجنڈز کی خدمات کو سراہنا ہے وہیں اتنی بڑی تعداد میں اسپورٹس لیجنڈز کا ایک ساتھ پاکستان کے مثبت امیچ اور کھیل پسند ملک اور قوم ہونیکا بھی ثبوت اور شاندار مظاہرہ ہوگا۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کھیل پوری دنیا کی اقوام کو متحد رکھنے کا باعث ہے۔ اسی جذبے اور اسپورٹس مین اسپرٹ پر یقین رکھتے ہوئے دنیا بھر کے اسپورٹس لیجنڈز کو سراہنے اور انہیں زلمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اور مجھے خوشی ہے کہ دنیائے اسپورٹس کے بڑے لیجنڈز ان ایوارڈز کے لیے خصوصی طور پاکستان آرہے ہیں۔جس سے پاکستان کا مثبت امیچ دنیا بھر میں جائیگا۔پاکستان ٹیلی ویڑن اسپورٹس کے ہیڈ ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویڑن اور پشاور زلمی کا کھیلوں کے فروغ کیلئے یکجا ہونا خوش آئند ہے۔زلمی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈز پاکستان میں اسپورٹس کے فروغ کی نئی راہ کا تعین کریگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں