جدید خطوط پر کروائے جانے والے تربیتی کورسز افسران کی قدرتی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں

اور خود اعتمادی میں اضا فہ کرتے ہیںو افسران کی ترقی کو تربیتی کورسز میں کارکردگی سے مشروط کرنے کے غور کیا جارہا ہے تاکہ صرف اہل اورقابل افسران کوہی آگے لایا جا سکے ،ڈی جی وائلڈ لائف

پیر 23 اپریل 2018 23:11

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈپارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے کی جانے والی منصوبہ بندی کے ذریعے ہی مقررہ اہداف کا بر وقت حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید خطوط پر کروائے جانے والے تربیتی کورسز افسران کی قدرتی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہے اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کی خود اعتمادی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات یہاں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت 22 افسران کو کروائے جا رہے پانچ روزہ پراجیکٹ مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹر ز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عامر مسعود، پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین پاکستان پروگرام میاں حفیظ احمد اور کورس کے شرکاء ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن سید ظفر الحسن ،ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن محمد ندیم قریشی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور ریجن محمد انور مان ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ڈیرہ غازی خان ریجن سجاد حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف کیپسٹی بلڈنگ پراجیکٹ ،گٹ والا فیصل آباد زاہد علی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ٹریننگ سکول پیرووال میاں محمد عباس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف(سینسز) گٹ والا فیصل آباد ڈاکٹر محمد اختر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف پلاننگ مدثر حسن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بریڈنگ فارم جلو ساجد لطیف خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف پروٹیکشن فورس بہاولپور محمد ایوب صابر ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر مظفر گڑھ محمد حسین ،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسررحیم یار خان مجاہد کلیم ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرگجرات جنید عالم اسماعیل ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرشیخوپورہ امجد فاروق ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرلاہور حنیفہ یوسف ،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسراوکاڑہ محمود الحسن ،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرننکانہ صاحب عاصم کامران ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسربہاولنگر منور حسین نجمی ،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرسیالکوٹ مقصود احمد ،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرخوشاب طارق شہاب،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر فیصل آباد محمد ابرار ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرسرگودھامحمد نعیم طاہر اور ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرلودھراں محمد نواز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی وائلڈلائف نے کہا کہ جنگلی حیات کیلئے محفوظ قرار دیئے گئے علاقوں کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور ان کے انتظام وانصرام میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ تربیتی کورسز کاانعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسران کی جدید خطوط پر تربیت نہ صرف ان کی اہلیت بلکہ استعدادکارمیں اضافے کاباعث بنتی ہے ۔

خالد عیاض خان نے کہا کہ افسران کو پراجیکٹ مینجمنٹ بارے کروایاجانیوالا یہ کورس اپنی نوعیت کا پہلاتربیتی کورس ہے اور توقع ہے کہ کورس کی تکمیل پر شرکاء کو حاصل کر دہ تربیت سے معاملات کو بہتر طور پرسمجھنے کی استعدادمیں اضا فہ ہوگا۔انہوں نے کورس کے شرکاء کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورس میں سکھائی گئی نئی جہتوں سے آشنائی کے ضمن میںاپنی تمام توانائیاںبروئے کار لانے اور دوران ملازمت انہی خطوط پر کام کرنے کی ہدائت کی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران کی ترقی کو تربیتی کورسز میں شرکت اور دوران کورس ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے کے غور کیا جارہا ہے تاکہ صرف اہل اورقابل افسران کوہی آگے لایا جا سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں