نئی پارلیمنٹ میں ساری دنیا ہوگی نواز شریف نہیں ہوگا، شیخ رشید

نوازشریف کےتمام این آراوز پرپانی پھرگیا،عالمی فورسز کا دباؤ قبول نہیں کیا گیا۔سربراہ عوامی لیگ کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 17:46

نئی پارلیمنٹ میں ساری دنیا ہوگی نواز شریف نہیں ہوگا، شیخ رشید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئی پارلیمنٹ میں ساری دنیا ہوگی نواز شریف نہیں ہوگا،نوازشریف کے تمام این آراوز پرپانی پھر گیا،عالمی فورسز کا دباؤ قبول نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدلیہ مخالف گفتگو پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو جیل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

نوازشریف کے تمام این آراوز پرپا نی پھر گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی فورسز کا دباؤ قبول نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کیخلاف اس لیے ہیں کہ جسٹس ثاقب نثار ہی آئین و قانون کی بات کررہا ہے ،ہسپتالوں کی بات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جس طرح پریشانی میں مبتلا ہیں میں توخو د بڑا فکرمند ہوں کہ وہ کہیں کسی صحت کی خرابی کا شکار نہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی دماغی حالت بھی قابل رحم نظر آتی ہے۔نوازشریف پررحم ہی کرنا چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جونئی پارلیمنٹ آئے گی اس میں ساری دنیا ہوگی لیکن انشاء اللہ نواز شریف نہیں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں