پنجاب بھرمیں915ٹریفک حادثات، 4افراد جاںبحق،1077زخمی

پیر 23 اپریل 2018 17:29

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی915 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں659 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں 414 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں4 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 461 ڈرائیوز،16کم عمرڈرائیورز، 472 مسافر اور 144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 213 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت245 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد91 حادثات میں114متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 69 حادثات میں 76 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1077متاثرین میں838 مرد اور239 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 190 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور594 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ293زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں716موٹر سائیکلز، 139آٹو رکشے،81 موٹر کاریں،15 مسافر بسیں،41 وین، 40 ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں