لاہور ہائیکورٹ، عدالتی حکم پر نیب نے زیر حراست شہری کو رہا کر دیا

پیر 23 اپریل 2018 17:35

لاہور ہائیکورٹ، عدالتی حکم پر نیب نے زیر حراست شہری کو رہا کر دیا
لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نیب کی زیر حراست شہری رہا ہو گیا۔ جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سوموار کو کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر نیب نے زیر حراست رکھے گئے شہری زاہد محمود کو رہا کر دیا، ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ غفلت کے مرتکب نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر رمضان کو معطل کر دیا گیا ہے، انہوں نے شہری کی رہائی کیلئے کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، عدالت نے نیب کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،عدالت نے استفسار کیا کہ شہری کی رہائی کیلئے ہر روز کی کارکردگی کو رپورٹ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفصیلی رپورٹ اور ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں