ایف پی سی سی آئ میں اعلیٰ پیمانے پر افسرارن کے تبادلوں نے ہلچل مچادی

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مہر عالم خان کو اضافی چارج دیئے جانے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 23 اپریل 2018 17:32

ایف پی سی سی آئ میں اعلیٰ پیمانے پر افسرارن کے تبادلوں نے ہلچل مچادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) میں اعلیٰ پیمانے پر افسرارن کے تبادلوں نے ہلچل مچادی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن کو ہٹاکر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مہر عالم خان کو اضافی چارج دیئے جانے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں مختلف گروپوں کے درمیان سیاست عروج پر ہے اور مہر عالم خان اور امد قریشی کا گروپ ایک مرتبہ پھر فیڈریشن کی سیاست پر حاوی ہوگیا ہے اور اس نے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) بٹ کونااہلی کی وجہ سے ہٹاکر مہر عالم خان کو ترقی دے کر ایڈمنسٹریشن اور ہیومن ریسورس کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔اس تبدیلی سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اطلاعات ہیں کہ سابق ڈی جی ایڈمنسٹریشن کو جلد فارغ کردیا جائے گا ۔ادھر پچھلے چار ماہ سے فیڈریشن میں کوئی زیادہ سرگرمیاں دیکھنے میں نہیں آرہی ہیں ۔صدر ایف پی سی سی آئی زیادہ وقت اسلام آباد میں گذارتے ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل بیرون ملک دوروں پررہتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں