طالبات و اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کاد ورہ

پیر 23 اپریل 2018 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) واپڈا گرلز ہائی سکول‘ علامہ اقبال ٹائون‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جیا بگا‘ لاہور سٹی‘لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ایفاء سکول سسٹم‘ C-229گلشن راوی‘لاہور‘رانا گرائمر گرلز ہائی سکول‘ سوک سینٹر مون مارکیٹ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ غازی آباد‘لاہور‘الہدیٰ پبلک سکول‘ ونڈالہ روڈ‘ شاہدرہ‘لاہور‘العظیم ماڈل گرلز ہائی سکول‘ ونڈالہ روڈ‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد461تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں