مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتے ہوئے نواز شریف کا ملک میں ڈکٹیٹرشپ قرار دینا درست نہیں ‘عابد حسین صدیقی

پیر 23 اپریل 2018 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پچیس سالوں کے قریب اقتدار میں رہنے والوں کو سب کچھ ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرنا زیب نہیں دیتا پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پارلیمنٹ کو مضبوط کیا اور اختیارات پارلیمنٹ کو سونپے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگی دورِ اقتدار میں نہ صرف پارلیمنٹ بالکہ دیگر قومی اداروں کو بھی کمزور کیا گیا۔

پیپلز پارٹی پہلے بھی کہتی رہی ہے کہ جمہوریت کو خطرات کسی اور نہیں میاں نواز شریف سے ہیں میاں نواز شریف صرف اقتدار چاہتے ہیں۔ اپنی پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے میاں نواز شریف کا ملک میں ڈکٹیٹرشپ قرار دینا درست نہیں پیپلز پارٹی نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو مضبوط کیا لیکن میاں نواز شریف کرپشن سے بچنے کے لئے جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں