پنجاب یونیورسٹی میں سپیشل ایجوکیشن میں تحقیق کے موضوع پر پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس (کل) شروع ہوگی

پیر 23 اپریل 2018 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن ا ور پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ کے اشترا ک سے ’ریسرچ ان سپیشل ایجوکیشن ‘ کے موضوع پر پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کل بروز ( منگل ) کو صبح 10بجے یونیورسٹی لاء کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الدین ،ڈاکٹر امجد ثاقب، پروفیسر ڈاکٹر باربرا، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق طاہر و دیگر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں