گورنمنٹ سکول میں ٹیچر نے چھٹی جماعت کے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

قاسم نعیم پر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا ، والدین نے ٹیچر کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دیدی

پیر 23 اپریل 2018 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) گورنمنٹ ماڈل سکول شاہ عالم مارکیٹ کے سکول ٹیچر نے چھٹی جماعت کے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، والدین نے ٹیچر کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ میں واقع گورنمنٹ مڈل ہائی سکول کے سکول ٹیچر نے چھٹی کلاس کے طالب علم 11سالہ قاسم نعیم کو ڈنڈوں سے تشدد کانشانہ بنایا۔والدین کے مطابق ٹیچر نے بچے سے پنسل واپس کرنے کی ہدایت کی جو بچے نے نہ سنی جس پر ٹیچر نے اپنا سارا غصہ بچے پر اتار دیا۔ والدین نے ٹیچر کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کردی۔ جس پر متعلقہ پولیس نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں