تحریک انصاف نے ٹکٹس کے امیدواروں سے پیسہ بٹورنے کا منصوبہ بنا لیا

قومی اسمبلی کی ٹکٹ کا امیدوار 4لاکھ ،صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار کو 2 لاکھ روپے پارٹی فنڈز میں دینے کی ہدایت امیدواروں کی جانب سے دئیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی‘ ذرائع نجی ٹی وی

پیر 23 اپریل 2018 17:22

تحریک انصاف نے ٹکٹس کے امیدواروں سے پیسہ بٹورنے کا منصوبہ بنا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے زیادہ سے زیادہ مالی قربانی دینے کا مطالبہ کر دیا،امیدواروں کی جانب سے دئیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تحریک انصاف نے لاہور اور سنٹرل پنجاب سے ٹکٹ کے امیدواروں کو پارٹی فنڈز میں زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کا کہاہے۔

پارلیمانی بورڈ اہلیت کے معیار کو جانچنے کے لیے امیدواروں کی جانب سے دیئے گئے پارٹی فنڈز کو بھی مدنظر رکھے گا۔ قومی اسمبلی کی ٹکٹ کا امیدوار 4لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار کو 2 لاکھ روپے پارٹی فنڈز میں دینے کا کہا گیا ہے۔فنڈز 29اپریل کے جلسے سے پہلے د ینے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کی جانب سیدئیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں