لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 23 اپریل 2018 17:09

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزارتحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کووسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق میسر نہیں، وسائل پر قابض طبقہ سیاسی مقاصد کے لئے پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہے جس کی وجہ سے نئے صوبے نہیں بنائے جا رہے،نئے صوبے نہ بننے سے پنجاب کا محروم طبقہ پس رہا ہے ان کو سیاسی اور آئین کے تحت شہری حقوق بھی میسر نہیں،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کی طرز پر تین نئے صوبے قائم ہونے چاہئیں،انہوں نے استدعا کی کہ پنجاب کی تین صوبوں میں تقسیم سے متعلق عوامی سروے کرانے کا حکم دیا جائے۔

جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں