تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈروں کیلئے پارٹی فنڈز کی شرط لازمی قرار

پیر 23 اپریل 2018 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے الیکشن 2018ء کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کے اجراء کے حوالے سے امیدواروں پر پارٹی فنڈز کی شرط لاگو کر دی ہے پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے الیکشن 2018ء کیلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے جہاں ان کی سیاسی ساکھ کو مدنظر رکھا جائیگا وہاں دولاکھ سے چار لاکھ روپے تک کی پارٹی فنڈکی شرط کو لاگو کر دیاگیا ہے اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا امیدوار پارٹی فنڈمیں چار لاکھ روپے اور صوبائی اسمبلی کا امیدوار پارٹی فنڈ میں دو لاکھ روپے جمع کروانے کا پابند ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں