ایوان صنعت و تجارت کے تجارتی وفد کی اٹلی میں پاکستانی سفیر ندیم ریاض اور اٹلی کے تاجروں سے ملاقاتیں

پیر 23 اپریل 2018 16:59

ایوان صنعت و تجارت کے تجارتی وفد کی اٹلی میں پاکستانی سفیر ندیم ریاض اور اٹلی کے تاجروں سے ملاقاتیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ایوان صنعت و تجارت کے تجارتی وفد نے اٹلی میں پاکستانی سفیر ندیم ریاض اور چیمبرز میں اٹلی کے تاجروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفد کے سربراہ خواجہ خاور رشید نے اٹلی کے تاجروں کو بتایا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول بہترین ہے جس سے اٹلی کے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پاکستان اور اٹلی سیکٹرز کی مطابقت سے سٹڈی کریں تاکہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کے تاجر پاکستان کے توانائی، ایگروبیسڈ انڈسٹریز، تعمیرات، مائننگ، ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جس سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں