رمضان سے قبل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ‘ ذکر اللہ مجاہد

عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت نے پانچ سالوں میں کوئی موثر قدم نہیں اُٹھایا ‘امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 23 اپریل 2018 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ر مضان سے قبل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جننا دوبھر کردیا ہے ،آج غریب آدمی کی آمدن اس کی ضرورت کے مقابلے میں بہت کم ہے اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اس کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے رمضان سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج پر اپنے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ذکرا للہ مجاہد نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیا ء خردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئی ہیں اور اشیاء ضرورت غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے رمضان میں 300 سستے بازاروں اور آٹے کی فراہمی پر 11 ارب روپے کی سبسڈی دینا کا اعلان تو کیا ہے مگر اصل ٹاکس اس سبسڈی کے فوائد کا حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچنا ہے ۔

(جاری ہے)

ہر سال ماہ رمضان میں اربوں روپے کا پیکیج تو دیا جاتا ہے مگر منافع خور ، تاجر اور دکاندار اس مقدس مہینے میں بھی سستے بازاروں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے سے باز نہیں آتے ۔انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کیلئے شہر میں کوئی حکومتی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں ۔عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت نے پانچ سالوں میں کوئی موثر قدم نہیں اُٹھا یا ۔

ہر سال بجٹ میں ریلیف دینے کا اعلان کیا جاتا ہے مگر عملی طور پر عوام کیلئے اس میں کچھ نہیں ہوتا ماسوائے مہنگائی اور محرومیوں کے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اُس وقت تک ریلیف نہیں مل سکتا جب تک منافع خور مافیا اور مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے جاتے ۔ حکمرانوں کے چاہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر ے ۔یوٹیلٹی سٹورز کی بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنائے اور ضروریات زندگی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو موثر بنائے تاکہ غریب آدمی سکھ کا سانس لے سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں