چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنے کے خلاف قرارد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 23 اپریل 2018 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنے کے خلاف قرارد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران بچوں سے فیس لینا غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے اور والدین پر بوجھ ہے لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے نجی سکولوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ تین ماہ کی چھٹیوں میں فیسیں وصول نہ کریں۔

(جاری ہے)

البتہ اخراجات کے پیش نظر پنجاب حکومت نجی سکولوں کے لئے چھٹیوں میں کم سے کم فیس مقرر کرے اور والدین پر بوجھ ڈالنے کی بجائے خود ادا کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں