نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 23ویں سینئر مینجمنٹ کورس آفیسرز کا وفد کا مطالعاتی دورہ کی غرض سے محکمہ پی اینڈ ڈی کا دورہ

پیر 23 اپریل 2018 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) صوبہ خیبر پختونخواہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 23ویں سینئر مینجمنٹ کورس آفیسرز کا وفد نے مطالعاتی دورہ کی غرض سے گزشتہ روز محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کا دورہ کیا۔ 21 سرکاری افسران پر مشتمل مہمان وفد کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹنگ سٹاف نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور عبد الستار نے کی۔

محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شاہد عادل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مہمان وفد کا پی اینڈ ڈی کے صدر دروازے پر استقبال کیا۔ محکمہ پی اینڈ ڈی کے ممبر ایجوکیشن خالد سلطان نے بریفنگ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے مہمان وفد کے شرکا کو صوبہ پنجاب کے ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی کارگزاری و کارکردگی حکومت کی جانب سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، پینے کے صاف پانی پراجیکٹ، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ پراجیکٹ، ای سٹیمپنگ پراجیکٹ، نیوٹریشن اور دیگر مختلف ترقیاتی سرگرمیوں پر خصوصی روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

محکمہ پی اینڈ ڈی کے کانفرنس ہال میں مہمان وفد کیلئے منعقد کئے گئے بریفنگ سیشن میں تمام ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ نے اپنے اپنے ڈویلپمنٹ سیکٹرز پر خصوصی بریفنگ دی جبکہ خصوصی طور پر ممبر ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر نے بچوں میں قد پستی جیسی بیماریوں و غذائیت کی کمی کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرواتے ہوئے ان کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نیوٹریشن پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

ممبر ایجوکیشن خالد سلطان نے شرکا کو ایجوکیشن ڈویلپمنٹ سیکٹر میں بہتری لانے کے اقدامات جبکہ ڈاکٹر عابد بودلہ ممبر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ نے صوبے میں جاری انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خصوصی نظر ڈالی۔ پی اینڈ ڈی میں منعقدہ بریفنگ سیشن میں مہمان وفد کے سینئر نمائندہ اکبر علی خان، ایڈیشنل ڈائریکٹنگ سٹاف نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور، جوائنٹ چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امان اللہ، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پی اینڈ ڈی الطاف بلوچ، سینئر چیف ٹرانسپورٹ / اربن ڈویلپمنٹ افتخار علی شامی، چیف ایگریکلچر ڈاکٹر اشرف، چیف آئی ٹی شاہد فاروق، چیف کنسلٹنسی اکرام الحق علوی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں